تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی

تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کالعدم ...
تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8اگست 2023کو 5سال کیلئے نااہل کیا،سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے،درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے نااہلی کےفیصلے کو کالعدم قرا دے۔