لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لارجر بینچ کو بھجوا دی

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت ...
لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لارجر بینچ کو بھجوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست  سماعت کیلئے لارجر بنچ کو بھجوا دی۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8اگست 2023کو 5سال کیلئے نااہل کیا،سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے،درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے نااہلی کےفیصلے کو کالعدم قرا دے،جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست کو سماعت کیلئے لارجر بینچ کو بھجوا دیا۔