پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لارجر بینچ کو ارسال

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت ...
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لارجر بینچ کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف الیکشن کمیشن  کےفیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کےفیصلےکیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہےکہ 10جون 2022کو قانون کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن نے 20روز میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا غیرقانونی حکم جاری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے،عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ کو بھجوا دی۔