سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار کی سطح عبور کر گیا
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار کی سطح عبور کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 65 ہزار کی سطح عبور کر گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔