وارم اپ میچ میں قابل اعتراض لفظ کے استعمال پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی

وارم اپ میچ میں قابل اعتراض لفظ کے استعمال پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے ...
 وارم اپ میچ میں قابل اعتراض لفظ کے استعمال پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر پاکستان سے معذرت کی ہے، اس حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ میچ گرافکس کے ڈیٹا میں پہلے سے یہ لفظ موجود ہونے پر غلطی ہوئی، احساس ہوتے ہی اس کی درستگی بھی کردی گئی، بہرحال نشر ہونے پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا جس پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -