سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ، 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ، 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ، 66 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کے دوران 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بازارِ حصص میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 1436 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 66 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

اس سے قبل آج کاروبار کےآغاز پر 653 پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس 65 ہزار 370 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا۔

مزید :

بزنس -