پاکستان کے ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے مگر۔۔۔، نگران وزیراعظم کیا بولے؟

پاکستان کے ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے مگر۔۔۔، نگران ...
پاکستان کے ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے مگر۔۔۔، نگران وزیراعظم کیا بولے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادیِ اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادیِ اظہار کو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے اسے آزادی اظہار رائے زہر لگتا ہے، آئین کے تحت صوبوں کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں، سیاسی عمل کو آگے بڑھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے ہیں، طلبہ سے گفتگو کر کے خوشی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، یہاں کسی ماں کو گولیاں لگی ہیں تو یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے، گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر عمل نہیں ہو گا تو ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمارے ملک میں اقلیتوں سمیت سب کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، مذہب یا زبان کی بنیاد پر تفریق اور نسل پرستی کے خلاف ہیں۔

مزید :

قومی -