شوہر کو کوئی اغواء کر کے لے گیا، بیوی کا واویلا مگر حقیقت کیا نکلی؟

شوہر کو کوئی اغواء کر کے لے گیا، بیوی کا واویلا مگر حقیقت کیا نکلی؟
شوہر کو کوئی اغواء کر کے لے گیا، بیوی کا واویلا مگر حقیقت کیا نکلی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عارفوالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عارف والا میں شوہر کے اغوا ءکا ڈرامہ رچانے والی بیوی ہی اس کی قاتل نکلی۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کےمطابق عارفوالا کے قصبے قبولہ میں افسوسناک واقعے کا انکشاف ہوا جس میں بیوی نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر شوہر کی جان لے لی اور پھر میں نے ہی گڑھا کھود کر شوہر کو دفن کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمہ ناہید اور بہن سدرہ نے مبارک علی کو 3 ماہ قبل موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور شور یہ مچایا کہ اسے اغوا ءکر لیا گیا ہے۔ ملزمہ کے ہمسایوں کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو مطلع کر دیا۔ پولیس نے تفتیش کی تو دونوں عورتوں نے قتل کا اعتراف کر لیا جس پر پولیس نے گھر سے لاش کی باقیات برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزید :

جرم و انصاف -