ایک کو اجازت اور دوسرے کی درخواست مسترد ، ایسا نہیں ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کو ہنگو میں کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف کیس میں ریمارکس

ایک کو اجازت اور دوسرے کی درخواست مسترد ، ایسا نہیں ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے ...
ایک کو اجازت اور دوسرے کی درخواست مسترد ، ایسا نہیں ہوگا،پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کو ہنگو میں کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو ہنگو میں کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ایک کو اجازت اور دوسرے کی درخواست مسترد ، ایسا نہیں ہوگا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز "کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو ہنگو میں کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہنگو میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں دی گئی،ڈی سی نے این او سی کیلئے درخواست مسترد کی۔

جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ حکومت نے وہاں امن و امان کو مسئلہ بتایا ہے،ہنگو میں کسی پارٹی کو کنونشن کی اجازت نہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ ہنگو میں کسی پارٹی نے جلسہ کیا ہے؟

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ 26نومبر کو جے یو آئی نے ہنگو میں جلسہ کیا۔

عدالت نے کہاکہ ایک کو اجازت اور دوسرے کی درخواست مسترد ، ایسا نہیں ہوگا، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ہنگو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔