مسئلہ کشمیر پر بھارتی رہنماؤں سے کیا غلطیاں ہوئیں ؟فاروق عبداللّٰہ نے گنوا دیں

مسئلہ کشمیر پر بھارتی رہنماؤں سے کیا غلطیاں ہوئیں ؟فاروق عبداللّٰہ نے گنوا ...
مسئلہ کشمیر پر بھارتی رہنماؤں سے کیا غلطیاں ہوئیں ؟فاروق عبداللّٰہ نے گنوا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں لے جانے اور جنگ بندی کے صرف نہرو ہی تنہا ذمہ دار نہیں بلکہ آخری وائس رائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بھی برابر کے ذمہ دار ہیں اور اگر ایسا نہ ہوتا تو پاکستان پونچھ اور راجوڑی پر بھی قبضہ کرلیتا ۔

روزنامہ "جنگ " کے سینئر صحافی محمد صالح ظافر  کی رپورٹ کے مطابق  یہ تنازع اس وقت اٹھایا گیا ہے جب بھارت میں انتخابات قریب ہیں ۔قبل ازیں بھارتی وزیر امیت شاہ نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ نہرو2 غلطیاں نہ کرتے تو پورا کشمیر بھارت کا ہوتا ۔ پہلی یہ کہ وہ تنازع کشمیر اقوام متحدہ میں لے گئے اور دوسرے وہ مزید 3 دن جنگ بندی نہ کرتے تو پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر بھی بھارت کا ہوتا۔