سندھ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے نے عدالت سے رجوع کرلیا

سندھ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے نے عدالت سے رجوع کرلیا
سندھ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے نے عدالت سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے نوبیاہتا جوڑے نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کم عمر لڑکا اور لڑکی شادی کیلئے سندھ سے بھاگ کر اسلام آباد پہنچ گئے،نوبیاہتا شادی شدہ جوڑے نے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لڑکا اور لڑکی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں، تصادم کا خدشہ ہے،نوبیاہتا جوڑے نے عدالت میں پسند کی شادی کرنے کا بیان دیا۔

دوران سماعت لڑکی کے ورثا بھی عدالت پہنچ گئے،لڑکے پر لڑکی کو ورغلا کر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے،لڑکے کے والدین کی جانب سے نکاح نامہ پیش کیا گیا۔