برطانوی راج کے پاکستان پرزنز ایکٹ 1894کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، قیدیوں کو کیا حق ملے گا ؟ جانیے

برطانوی راج کے پاکستان پرزنز ایکٹ 1894کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، قیدیوں ...
برطانوی راج کے پاکستان پرزنز ایکٹ 1894کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ، قیدیوں کو کیا حق ملے گا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نیوز ڈیسک ) برطانوی راج کے پاکستان پرزنز ایکٹ 1894کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 129سال پرانے برطانوی راج کے پاکستان پرزنز ایکٹ 1894کے تحت سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے قیدیوں کو دی جانیوالی سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق   معتبر ذرائع نے بتایا ہے  کہ اس حوالے سے پاکستان پرزنز رولز 1978کے سزاؤں کے حوالے سے سیکشن 583 اور584میں ترمیم کے لئے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس سے قبل سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی سزاؤں میں معافی کا اختیار ڈی آئی جی ، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکرٹری داخلہ سمیت کسی کے پاس نہیں تھا۔ ٍسزا کے خلاف اپیل کا حق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت دیا جانا ضروری تھا اور اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کے حکام نے لاہور ہائیکورٹ میں تحریری یقین دہانی بھی جمع کروا ئی تھی۔