سکھ رہنما کےقتل کی سازش, امریکہ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

سکھ رہنما کےقتل کی سازش, امریکہ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا
سکھ رہنما کےقتل کی سازش, امریکہ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کے حوالے سے  امریکہ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔ امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کو قاتلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا کہا ہے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہر ممکن حد تک قابل اعتبار اور شفاف ہو۔"جنگ " کے مطابق  وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں امریکہ میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کے سوال پر کہا کہ یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، بھارت کو ہم نے شدید خدشات سے آگاہ کر دیا ہے، بھارت نے کہا ہے کہ انہوں نے انکوائری شروع کر دی ہے، ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہر ممکن حد تک قابل اعتبار اور شفاف ہو، بھارت کو کہا ہے کہ قاتلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔