سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی پارکنگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی پارکنگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی پارکنگ کیخلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی پارکنگ کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق صوبے کی عدالت عالیہ نے شہر کراچی میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز کو مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں2 رکنی بینچ کے روبرو شہر کراچی میں غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے متعلق درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز سے پارکنگ فیس وصولی کے متعلق قانونی وضاحت طلب کرلی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کس قانون کے تحت کے ایم سی کو پارکنگ کی وصولی کا اختیار ہے؟ عدالت نے قانونی پارکنگ سے متعلق روڈز اور مقامات پر مختلف رنگوں کے سائن بورڈ آویزاں کرنے کا حکم دیدیا۔

"جنگ " کے مطابق  عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سائن بورڈ لگانے کی ذمہ داری کے ڈی اے ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز پوری کرے گا۔ شہر میں کسی جگہ پر پارکنگ کے مختص مقام پر سائن بورڈز آویزاں نہیں ہیں۔ عدالت نے کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز کو پارکنگ کے مقامات کے متعلق میڈیا کے ذریعے آگاہی دینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مہم کیلئے تمام سندھی، انگریزی، اردو اور گجراتی زبان کے بڑے اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں۔ عدالت نے غیر قانونی طور پارکنگ کیخلاف کے ایم سی، کے ڈی اے اور ڈی ایم سیز کو مقدمات درج کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو حکم دیا کہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کیخلاف کیا کارروائی کی آئندہ جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے مزید سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی۔