جہانگیرترین اور عون چودھری کی  شہبازشریف سے ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال 

جہانگیرترین اور عون چودھری کی  شہبازشریف سے ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ ...
جہانگیرترین اور عون چودھری کی  شہبازشریف سے ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور رابطے جاری  ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیرترین اور عون چودھری کی شہبازشریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔

 لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات 45منٹ تک جاری رہی، آئندہ انتخابات کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔