تحریک انصاف کے ایک اور اہم ترین رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے ایک اور اہم ترین رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا پارٹی ...
تحریک انصاف کے ایک اور اہم ترین رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت  ترین نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا اور جیو  نیوز کے ساتھ گفتگو میں اپنے فیصلے کی تصدیق کر دی۔بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ نے سینیٹ کی نشست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ شوکت ترین نے تحریک انصاف کی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔یاد رہے کہ شوکت ترین 2008  میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں مشیر خزانہ بھی مقرر ہوئے اور 2009 میں وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی متمکن رہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -