شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں (ن) لیگی رہنما ایاز صادق اور رانا ثناءاللہ بھی شریک ہوئے جبکہ دوسری جانب سے جہانگیر ترین کی معاونت عون چوہدری نے کی۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے مابین سیٹ ایڈجسٹممنٹ پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ لاہور، ساہیوال، لودھراں اور رحیم یار خان سمیت دیگر علاقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے۔ دونوں پارٹیوں کے رہنماوں کی ملاقاتوں کے مزید دور ہوں گے، سیٹوں کا نمبر کیا ہو گا یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کے ساتھ طے ہو گا۔

مزید :

قومی -