اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی کیا بولیں؟

اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی کیا بولیں؟
اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی کیا بولیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی نے مؤقف دے دیا۔

نجی ٹی وی" آج نیوز" کےمطابق اقرارالحسن پاکستانی ناظرین کی جانی پہچانی شخصیت ہیں، چند روز قبل ان کی تیسری شادی سے متعلق افواہوں نے زور پکڑا تو اقرارالحسن کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی ان کی کوئی تردید سامنے آئی تاہم ان کی مبینہ تیسری اہلیہ عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر خود ہی اپنی اقرارالحسن کے ساتھ شادی کی تصدیق کی۔

معاملہ کھل کر سامنے آنے پر اقرارالحسن کی دوسری بیوی فرح اقرار سے پوچھا گیا کہ ان کا شوہر کی تیسری شادی پر کیا مؤقف ہے تو ان کا کہنا تھا کہ میں تو پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ اقرار اگر تیسری شادی کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

مزید :

قومی -