ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، پاکستان کے عاصم خان، شاہزیب اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، پاکستان کے عاصم خان، شاہزیب اگلے راؤنڈ میں پہنچ ...
ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ، پاکستان کے عاصم خان، شاہزیب اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے عاصم خان اور شاہزیب اپنی اپنی فائٹس جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے عاصم خان کا مقابلہ کرغزستان کے ایرالی ایرزہٹ سے تھا۔مقابلے میں عاصم خان نے 0-3 سے فتح حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، وہ اگلے راؤنڈ میں میزبان ملک کے کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے۔پاکستان کے ایک اور باکسر شاہزیب بھی اپنی فائٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔شاہ زیب کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی، دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے اسپین کے ڈین اولٹین آندرے کو 0-3 سے زیر کیا۔شاہ زیب کی اگلے راؤنڈ میں فائٹ امریکی پلیئر سے ہوگی۔

مزید :

کھیل -