لاہور میں بڑے بھائی نے بیہمانہ تشدد کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

لاہور میں بڑے بھائی نے بیہمانہ تشدد کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا
لاہور میں بڑے بھائی نے بیہمانہ تشدد کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ کے رہائشی فیصل کا بڑے بھائی رمضان کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ملزم رمضان نے بھائی پر تشدد کرتے ہوئے اسے  اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی فیصل کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق فیصل کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان فرار ہوگیا ہے، و اقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -