تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت گرفتار
 تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیرافضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ 

"جیونیوز" کے مطابق شیر افضل مروت نےباجوڑ ایجنسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے جانا تھا لیکن انہیں چکدرہ کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا  ۔ 

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں، تحریک انصاف کی رہنماؤں کی گرفتاری اور اغواء کے واقعات فوری طور پر رک جانے چاہیئں۔