عثمان کلب نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ باسکٹ بال چیمپین شپ جیت لی

عثمان کلب نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ باسکٹ بال چیمپین شپ جیت لی
 عثمان کلب نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ باسکٹ بال چیمپین شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن جنوبی کے زیراہتمام سندھ اولمپک کی زیرسرپرستی اور الائنس آف مارکیٹس آرام باغ کے تعاون سے منعقد ہونے والی پہلی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ باسکٹ بال چیمپین شپ عثمان کلب نے روایتی حریف آرام باغ کلب کو 51-61 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لی۔ چیمپین شپ کا بہترین کھلاڑی مبارز احمد فائنل کا شاف خان کو قرار دیا گیا جبکہ گرلز کی بہترین کھلاڑی دیا شاہد کو قرار دیا گیا، فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو تھے جنھوں نے نقد و دیگر انعامات تقسیم کئے۔

 تقریب تقسیم انعامات کی صدارت تاجر رہنما آصف گلفام نے کی، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، تقسیم انعامات میں BVS پارسی سکول کے عثمان حیدر خان اور بحریہ سکول کارساز کے عبدالرحمن کو ابھرتا ہوا اور حبیب پبلک اسکول کے دانیال خان مروت کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

 فائنل میں فاتح ٹیم کی جانب سے شاف خان نے 22 حمزہ خواجہ نے 18 مبارز احمد اور اعجاز احمد نے 8-8 پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے دانیال مروت نے 15 حسن علی نے 14 اور مصطفیٰ الحق نے 12 پوائنٹس سکور کئے، زاہد ملک، طارق حسین، محمد اشرف نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، نعیم احمد، زوالفقار عباس خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔

 تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر ساؤتھ الطاف حسین ساریو نے کہا کہ میں جب تک اس منصب پر ہوں ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں گی اور اس ماہ بیڈ منٹن، سکوائش اور سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے میں ہر قسم کی مدد کرونگا۔  جنوری میں باکسنگ، جمناسٹک اور کراٹے کھیل کے مقابلے لیاری میں منعقد کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے آصف گلفام اور ان کی پوری ٹیم کا اس چیمپین شپ کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا، تقریب سے آصف گلفام، شاہدہ پروین کیانی، بیگم اسما علی شاہ، احمد علی راجپوت نے بھی خطاب کیا جبکہ نیشنل کالج کی DPE سعیدہ افتخار نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

 تقریب میں ADC سمیع اللہ پٹھان، AC ندا سمن، AC زارہ زاہد، AC سمرین راجپوت، AC محمد ماجد الطاف، اصغر بلوچ، عبدالحمید بلوچ، انٹرنیشنل ریسلر شیر خان، MCB کے محمد حیدر خان، UBL کے زوالفقار خان، NBP کے محمد فاروق خان، صدر ٹاؤن TMC کے DD پارک احمر شفیق، KBBA کے محمد یعقوب، فیصل علی خان، PTV کی شاہدہ شعیب رضوی، تاجر رہنما کاشف سیلاٹ، محمد حنیف، نور آغا،PBL کے محمد اخلاق،PAF کالج کے اسد عباد علی، اسلامیہ کالج کی DPE عظمیٰ، SSP کالج کے حسن علی، PWD کے اعجاز احمد قریشی، ڈاج بال کے عابد نعیم خان، فینسنگ کے محمد تقی، مختار کار محمد نواز اور دیگر نے شرکت۔کی اس موقع پر ہر پل تازہ جائے کے CEO شکیل جان کی جانب سے مہمانوں کو تحائف پیش کئے گئے۔

مزید :

کھیل -