جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں، ٹکٹ مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، طلال چوہدری

جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں، ٹکٹ مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، طلال ...
جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں، ٹکٹ مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں، طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے مجھے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کی نشست کا امیدوار ہوں،نواز شریف اپنے ساتھیوں اور وفاداروں کو  ساتھ لے کر چلتے ہیں، مجھے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہر پارٹی ہم سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے، مخالفین کو نواز شریف کی جیت نظر آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پنجاب کی 95 فیصد نشستوں پراس کی گنجائش ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر کوئی پابندی نہیں، ہم تلخیوں کو بڑھانا نہیں چاہتے، ثاقب نثار نے ملک کے ساتھ ظلم کیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم احتساب کے بیانیے کو سامنے رکھ کر عام آدمی کی ضرورت سے بھاگنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں کیا جہانگیر ترین کا جہاز نہیں چلا؟ یہ بات وہ خود بھی تسلیم کرتے ہیں، پوچھتا ہوں کہ علیم خان اور جہانگیر ترین کیا خود تسلیم نہیں کرتے؟

مزید :

قومی -