مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار طالبہ حاملہ، تعلیمی ادارے کے پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار طالبہ حاملہ، تعلیمی ادارے کے پرنسپل سمیت 4 افراد ...
مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار طالبہ حاملہ، تعلیمی ادارے کے پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کا بتانا ہے کہ سکول پرنسپل نے 3 ماہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ طالبہ کے دیئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  مختلف اوقات میں سکول مالک راشد زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ 3 ماہ کی حاملہ ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کے بیان کے بعد تعلیمی ادارے کے مالک اور پرنسپل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔