پائلٹوں کی توں تکرار،مسافر جہاز چھوڑ کر فرار

پائلٹوں کی توں تکرار،مسافر جہاز چھوڑ کر فرار
پائلٹوں کی توں تکرار،مسافر جہاز چھوڑ کر فرار

  

پنانگ (نیوز ڈیسک) ملائیشیاءکے پنانگ ایئرپورٹ پر اس وقت بے حد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ”مالندو ایئرلائنز“ کے طیارے سے 20 کے قریب مسافروں نے احتجاجاً ”والک آﺅٹ“ کردیا۔ تفصیل کے مطابق مانندو ایئرکا طیارہ ٹیک آف کی تیاری کررہا تھا کہ کسی بات پر پائلٹوں کے درمیان انتہائی زور دار انداز میں توں تکرار شروع ہوگئی۔ ان مسافروں میں سے ایک نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایئرہوسٹس نے کاک پٹ سے باہر آنے کیلئے دروازہ کھولا تو اندر سے زور زور سے لڑنے کی آواز آرہی تھی۔

مزید پڑھیں:خواتین عموماً کھانا ختم کرنے میں دیر کیوں لگاتی ہیں؟ سائنس نے دلچسپ وجہ بتادی

معلوم ہوتا تھا کہ پائلٹ اور معاون پائلٹ کے درمیان انتہائی سنجیدہ لڑائی چل رہی ہے۔ یہ صورتحال دیکھ کر مسافروں کو دھچکا لگا اور سامنے بیٹھے ایک غیر ملکی نے جہاز سے اترنے کی اجازت مانگی، اس کی دیکھا دیکھی قریباً 20 لوگ جہاز سے اتر آئے۔ تھوڑی دیر بعد پائلٹ نے لاﺅنج میں آکر رویے کی معافی مانگی اور واپس جہاز پر چلنے کی درخواست کی۔ جسے بیشتر ناراض مسافروں نے قبول کرلیا لیکن 7 مسافروں ے واپسی سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ جہاز چلانے کیلئے دماغی طور پر فٹ نہیں۔ تاہم ایئرلائن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی بناءپر پیش آیا۔ پائلٹ دراصل ٹرینی پائلٹ کو ہدایات جاری کررہا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملائیشیاءکے دو طیاروں کو حادثات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے مسافر ذرا سی غیر معمولی چیز دیکھ کر سفر کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -