بھارتی عامر خان کی باتوں کا غصہ اس معصوم شہری کو گالیاں دے کر کیوں نکال رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

بھارتی عامر خان کی باتوں کا غصہ اس معصوم شہری کو گالیاں دے کر کیوں نکال رہے ...
بھارتی عامر خان کی باتوں کا غصہ اس معصوم شہری کو گالیاں دے کر کیوں نکال رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اگر آپ کسی مشہور اور بڑی شخصیت کے ہم نام ہیں تو اکثر یہ آپ کے لئے خوشی اور فخر کا باعث ہوتا ہے لیکن امریکا میں بسنے والے ایک نوجوان کے لئے بھارتی سپر سٹار عامر خان کا ہم نام ہونا بے حد لعنت ملامت کا باعث بن گیا ہے۔

مزید جانئے: وہ ایک قسم کے مرد جنہیں انٹرنیٹ پر فحش مواد سے ہر قیمت پر دور رہنا چاہیے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، خبردار کردیا

حال ہی میں عامر خان نے بیان دیا کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے جس پر بھارتی شدت پسند اور جنونی ان کے پیچھے پڑگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کا تعاقب کررہے ہیں۔ اتفاق سے اگر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان کا نام سرچ کیا جائے تو سب سے پہلے ظاہر ہونے والا نام بھارتی سپر سٹار کا نہیں بلکہ امریکی شہر سان فرانسسکو میں بسنے والے ایک نوجوان کا ہے۔ بھارتی فلم سٹار کا نام Aamir Khan ہے جبکہ سان فرانسسکو میں مقیم نوجوان کا نام Amir Khan ہے۔ اکثر جنونی یہ باریک سا فرق نہیں دیکھ پاتے اور سب سے پہلے ظاہر ہونے والے نام کو ہی بھارتی سپر سٹار کا نام سمجھ کر مغلظات ارسال کرنا شروع کردیتے ہیں۔

عامر عرفاتی ایک رپورٹر ہیں اور بالی وڈ سٹار عامر خان کے خلاف کی جانے والی تقریباً ہر ٹویٹ میں انہیں ٹیگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ”جب عامر خان کوئی متنازعہ بات کہتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے۔ مجھے پتا چلتا ہے کہ ایک سلیبرٹری ہونے کا کیا مطلب ہے ۔“ ایک اور ٹویٹ میں وہ لکھتے ہیں ”میں ابھی تک بھارت نہیں گیا، لیکن اب یہ میری لسٹ میں بہت اوپر آگیا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس