واٹس ایپ پر 4 دھوکے جن سے آپ کو ہر قیمت پر محفوظ رہنا چاہیے

واٹس ایپ پر 4 دھوکے جن سے آپ کو ہر قیمت پر محفوظ رہنا چاہیے
واٹس ایپ پر 4 دھوکے جن سے آپ کو ہر قیمت پر محفوظ رہنا چاہیے

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں رہنے والے لوگ تواتر سے کرتے ہیں اور اس چیز کا سامنے رکھتے ہوئے دھواکے باز لوگ ایسی تراکیب کا استعمال کرتے ہیں جن سے لوگوں کو لوٹا جاسکے،آئیے آپ کو چار ایسے دھوکوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے آپ کو ہر صورت میں دوررہنا چاہیے۔

وائس میل

آپ کو ایک میسج آتا ہے کہ کسی نے آپ کے لئے وائس میل چھوڑی ہے اور جب آپ میسج میں دئیے گئے لنک کو کلک کرتے ہیں تو آپ کے فون پر کوئی اجنبی سائیٹ کوئی ایسا مشکوک سافٹ ویئر انسٹال کرنے ی کوشش کرتی ہے جو کہ آپ کا ڈیٹا چوری کرسکتی ہے۔اگر آپ کو کوئی ایسی ای میل آئے تو کبھی بھی مت کھولیں کیونکہ واٹس ایپ وائس میسج صرف ایپ کی مدد سے ہی لوگوں کو بھیجا جاتا ہے۔

ڈسکاﺅنٹ واﺅچرز

آپ کو ایسا میسج موصول ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کوشاپنگ کے لئے ڈسکاﺅنٹ واﺅچرز دئیے جارہے ہیں اور آپ کو بس ایک مختصر سا سروے مکمل کرنا ہے ۔آپ یہ جان کر بہت خوش بھی ہوتے ہیں اور جب لنک پر کلک کرتے ہیں اور اپنی تفصیلات ویب سائیٹ کو دے رہے ہوتے ہیں تو حقیقت میں یہ ہیکرز کو مل رہی ہوتی ہیں۔

پریمیم ورژن

آپ کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ ان چند خوش نصیبوں میں شامل ہیں جن کے لئے واٹس ایپ گولڈ کا یہ ورژن دیا جارہا ہے لیکن جب آپ یہ انسٹال کرلیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو ہر بھیجے گئے میسج کے لئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔

جاسوس ایپ

صارفین کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے آپ دوستوں کے درمیان ہونے والی بات چی

ت کو دیکھ سکتے ہیں۔آپ بخوشی اسے انسٹال کرتے ہیں تا کہ یہ جانا جاسکے کہ آپ کے دوست کیا باتیں کررہے ہیں۔یہ بات یاد رکھیں کہ اس طرح کی کوئی بھی ایپ نہیں جو دوسروں کی باتیں آپ کو بتاسکے لیکن اب ایک کام ہوچکا ہے اور وہ یہ کہ آپ کو اس ’جاسوس ایپ‘کی صورت میں پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس