انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

ڈھاکہ (آن لائن) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج پیرکو کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم نے مسلسل تین میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم نے زمبابوے کے خلاف متنازع فتح کے بعد لاسٹ ایٹ میں جگہ بنائی تھی۔گرین شرٹس نے اپنے گروپ بی میں سری لنکا، کینیڈا اور افغانستان کی ٹیموں کو زیر کیا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیمیں دونوں باصلاحیت اور متوازن سکواڈز پر مشتمل ہیں اسلئے کوارٹر فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی