یاسر شاہ بڑی سزا سے بچ گئے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی عائد

یاسر شاہ بڑی سزا سے بچ گئے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی عائد

دبئی (اے پی پی) ڈوپ ٹیسٹ میں معطلی کا شکار پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ بڑی سزا سے بچ گئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی، اس طرح وہ 27 مارچ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ یاسر شاہ کا گزشتہ سال 13 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا اور سیمپل میں کلورٹالیڈون کے اثرات پائے گئے جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں گزشتہ سال 27 دسمبر کو کرکٹ کھیلنے سے روک دیا۔ آئی سی سی نے 29 سالہ یاسر شاہ پر تین ماہ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے ہیں اس طرح وہ 27 مارچ تک کھیل کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ یاسر شاہ اب تک 12 ٹیسٹ میچوں میں 76 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ شائقین کرکٹ انہیں 27 مارچ کے بعد ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی