ساف گیمز، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل کنفرم کر لیا

ساف گیمز، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل کنفرم کر لیا

گوہاٹی (آن لائن ) ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل کنفرم کر لیا، سکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے فرحان زمان نے بھارتی نمبر ایک سارو گوشال کو 3۔1سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ فرحان زمان کا مقابلہ فائنل میں ہم وطن ناصر اقبال سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز سکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے فرحان زمان کا مقابلہ بھارت کے نمبر ایک سارو گوشال کے ساتھ ہوا پاکستانی فرحان زمان نے سیمی فائنل میں بھارت کے سارو گوشال کو 3۔1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرحان زمان کا فائنل میں مقابلہ ہم وطن ناصر اقبال سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی