اے پی ایس پشاور کے طلباء کی آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی سیر

اے پی ایس پشاور کے طلباء کی آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی ...

دبئی(آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے آرمی پبلک سکول(اے پی ایس )پشاور کے طلباء نے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ کی سیر کی۔تفصیلات کے مطابق کپتان شاہد آفریدی نے بچوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی جبکہ انہیں آٹو گرف بھی دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کے ہمراہ پشاور زلمی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے اے پی ایس طلباء کیساتھ خوب ہلہ گلہ کیا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی طلباء کیساتھ کرکٹ کھیلی اور تصاویر بنوائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی