شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کی بہترین فیلڈنگ کا راز بتا دیا

شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کی بہترین فیلڈنگ کا راز بتا دیا

دبئی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کی بہترین فیلڈنگ کا راز بتا دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد رمیز راجہ نے جب آفریدی سے ان کی ٹیم کی بہترین فیلڈنگ کے بارے میں سوال کیاتو پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بہترین فیلڈنگ کرنے والوں کے لیے 500اور 1000ڈالر انعام رکھا ہے جس کے باعث ہر لڑکا میدان میں جان مار رہا ہے۔ ان کے اس جواب نے رمیز راجہ سمیت میدان میں موجود دیگر افراد کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی