چین کی سال 2015ء کے دوران خام چینی کی درآمدات میں 39 فیصد اضافہ

چین کی سال 2015ء کے دوران خام چینی کی درآمدات میں 39 فیصد اضافہ

بیجنگ (این این آئی)چین کی گزشتہ سال کے دوران چینی کی درآمدات 48 لاکھ پچاس ہزار ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ چینی میڈیاکے مطابق سال 2015ء کے دوران چین کی خام چینی کی درآمدات میں 39 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصہ کے دوران 4.85 ملین ٹن خام چینی درآمد کی گئی ٗ2013 ء کے دوران 45 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق زین ژو کموڈیٹی ایکسچینج میں گزشتہ سال کے دوران چینی کے نرخوں میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس