جہاز رانی کے ذریعے مال برداری کے اخراجات برقرار رہنے کی پیشگوئی

جہاز رانی کے ذریعے مال برداری کے اخراجات برقرار رہنے کی پیشگوئی

سنگاپور (اے پی پی) آئندہ ہفتے کے دوران جہاز رانی کے ذریعے مال برداری کے اخراجات برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سنگا پور میں جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ چین نے قمری سال کی چھٹیوں اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے آنے والے ہفتے میں جہاز رانی کے ذریعے مال برداری پر آنے والے اخراجات کی شرح برقرار یا کم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مغربی آسٹریلیا سے چین تک مال برداری کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی تھی اور ماہرین نے بتایا تھا کہ گزشتہ 17 سالوں کی کم ترین شرح تھی۔ جہاز ران کمپنی ریو ٹینٹو نے فی ٹن کے حساب سے 2.85 ڈالر کا کرایہ مقرر کیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران کم سے کم کرایہ 3 ڈالر فی ٹن رہنے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس