جرمنی میں 5روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش کیلئے درخواستیں طلب

جرمنی میں 5روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش کیلئے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کولون ، جرمنی میں منعقد ہونے والی 5روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ انٹر موٹ 2016‘‘ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 15فروری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل کے دستانے ، سوٹس ، جوتے ، سینڈلز اور دیگر مصنوعات تیار کرنے والے ادارے عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے ذریعے بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔پانچ روزہ عالمی تجارتی میلہ 5تا9اکتوبر 2016ء تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر سے تجارتی ادارے شرکت کرینگے۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -