140گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک پکڑا گیا

140گھروں پر مشتمل گیس چور نیٹ ورک پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کاگیس چوری کرنے والے صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری، چیکنگ کرنے پرشادیوال جوہر ٹاوئن ،سبزار سکیم موڑمیں 140گھروں پر مشتمل گیس چو ر نیٹ ورک پکڑا گیاموقع پر ٹاسک فورس ٹیم نے صارفین کے گیس میٹرز منقطع،ان کوبھاری جرمانے عائد متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اورصارفین کی شکایات پرسوئی نادرن گیس لاہور ریجن آفس گلبرک کے جی ایم میاں محمود ضیاء احمدکی ہدایات پر چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئریوسف ذاکر ، معین الحق علوی ،ڈسٹری بیوٹر آفیسر شرافت علی سمیت دیگر ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ شادیوال جوہر ٹاوئن ،سبزار سکیم موڑمیں صارفین کے گھریلوگیس میٹرز چیک کیے گئے، چیکنگ کے دوران شادیوال جوہر ٹاوئن میں 2 گھریلو میٹر غیر قانونی طورپر140گھروں کو گیس کی سپلائی دے جارہی تھی جس کی وجہ سے سوئی نادرن گیس کمپنی کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان بر داشت کرنا پر رہا تھا ۔ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی تمام گیس چور صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو لاکھوں روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں۔اس کے علاوہ سبزار سکیم موڑ ملتان روڈ پر 2 گھریلوں صارفین گیس کی سپلائی کمرشل استعمال کر رہو تھے جو غیر قانونی تھا موقع پر ہی ٹاسک فورس ٹیم نے ان کے گیس میٹرز منقطع کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل منیجر محمود ضیاء احمدکی ہدایات پر اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں کے خلاف آپریش جاری ہے کیونکہ گیس چوری کرنا قانون جرم ہے ۔چیف انجینئر ومران الطاف ساہی نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروئی عمل میں لائی جاری رہی ہے، کاروائی کے دوران ہماری ٹاسک فورس ٹیم کوکئی سیاسی ا فراد کے دباوء کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن قانون کی بلادستی محلوظو خاطر لاتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ، ٹاسک فورس ٹیم کے چھاپے اس وقت تک جاری رہے گئے جب تک صارفین گیس چوری سے باز اور صارفین کی شکایات کا مکمل ازالہ نہیں ہوجاتا ہے۔