پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 16فروری بروزمنگل دیال سنگھ مینشن میں ہونگے

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 16فروری بروزمنگل دیال سنگھ مینشن میں ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 16فروری بروزمنگل کو پی یو جے کے دفتردیال سنگھ مینشن میں ہوں گے۔ انتخابات کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیٹی سوموار 08فروری کے اجلاس کے بعد کرے گی۔واضع رہے کہ ان انتخابات میں آئندہ دو سال کے لئے مندوبین کا انتخاب بھی عمل میں لایاجائے گا۔ اس بات کا فیصلہ پی یوجے کے دونوں دھڑوں کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں صدرپی ایف یوجے راناعظیم،پی یو جے کے صدر حافظ عبدالودود،پی یوجے کے صدروسیم فاروق شاہد،ارشد انصاری، منوراقبال بٹ،طاہرملک اور شفیق اعوان شریک ہوئے۔ اجلاس میں طاہرملک کو اتفاق رائے سے الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔اس سلسلہ میں مصالحتی کمیٹی کے دیگر اراکین سے بھی منظوری لی گئی۔الیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں میاں حبیب ، نعیم اقبال،مخدوم بلال اورشفیق اعوان شامل ہوں گے۔واضع رہے کہ پی یوجے کے اتحاد کے لئے مشترکہ طور پر مصالحتی کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کے اراکین میں خاورنعیم ہاشمی، ارشد انصاری،عارف حمید بھٹی، سلمان غنی، منوراقبال بٹ،شفیق اعوان شامل تھے،جس کو دونوں گروپوں کی طرف سے اتحاد اور مشترکہ ووٹرلسٹ تیارکرنے کا مینڈیٹ دیاگیا۔پی یوجے کے دونوں صدور وسیم فاروق اور حافظ عبدالودود کے تعاون سے مشترکہ لسٹ تیارکی گئی جس پر 16فروری 2016ء کو پی یوجے کے انتخابات منعقد ہوں گے ۔ مصالحتی کمیٹی نے تمام ممبران کو پی یوجے کے اتحاد کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ مصالحتی کمیٹی نے اتحاد کے لئے دونوں گروپوں کی قیادت کے بھرپورتعاون کو سراہتے ہوئے اسے صحافی برادری کی فتح قراردیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1