کسان اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں،چودھری محمد انور

کسان اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں،چودھری محمد انور

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چےئرمین چوہدری محمد انور نے پاکستان فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی لیڈر شپ سے ملاقات کی اور انہیں کسان برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ کسان اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔انہیں ان کی فصلوں کی پیداواری لاگت بھی واپس نہیں ملتی اور زبردست خسارے کا سامنا ہے۔پاکستان فریڈم موومنٹ کے مرکزی رہنما رفیع خان اور سید نبیل ہاشمی نے کسان اتحاد کو یقین دہانی کرائی کہ فریڈم موومنٹ غریب اور مظلوم کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ کسانوں کو ان کے جائز حقوق دلوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد رقبہ زراعت کے لئے موزوں ہے اور کاشتکاروں کو بنیادی سہولتیں مہیا کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔دنیا بھر کے ترقی یافتہ ملک اپنی عوام کو کھانے پینے کی بہترین اشیاء مہیا کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں حالات اس کے برعکس ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ کے چےئرمین ھارون خواجہ کے خوش حال پاکستان کا ویژن بھی زراعت کی بہتری پر ہے اور انشاء اللہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر اقدام کی حمائت کی جاے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فریڈم موومنٹ دیہی علاقوں کے لئے انقلابی اقدام متعارف کرائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1