میجر رفیق حسرت کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

میجر رفیق حسرت کا آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میجر رفیق حسرت نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کااعلان کر دیا۔ تین سالہ دور یادگار بنانے کا عزم،ڈی ایچ اے فیز5میں ہونے والے عشائیے سے خطاب کرتین ہوئے کہا ڈی ایچ اے کے ممبران نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروہ کار لائیں گے مجھے الیکشن لڑنے کا شوق نہیں ہے اب بھی دوستوں کی خواہش پر الیکشن لڑا ہے یہ میرا آخری الیکشن ہے ،2018ء کے الیکشن میں حصہ نہیں بنوں گا ہم نے اپنے تین سالہ دور کا آغاز کر دیا ہے ممبران کو تبدیلی نظر آئے گی میرے اور میری ٹیم کے دروازے ممبران کے لیے 24گھنٹے کھلے ہوں گے تمام کمیٹیاں بھی ممبران کے مسائل کے حل کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1