امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

امریکا میں کاٹن کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈالر کی شرح مبادلہ میں کمی اور کاٹن کی خریداری میں سست روی کے باعث قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔نیو یارک میں آئی سی ای فیوچرز کے تحت کاٹن کے مستقبل کے سودے 0.66 سینٹ اضافے کے ساتھ 61.79 سینٹ فی پونڈ میں طے پائے ہیں ۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مختلف مرحلوں پر مستقبل کے معاہدے 60.85 اور 62سینٹ کے درمیان ہوئے ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 38,571لاٹس کا کاروباری ہوا۔

مزید : ایڈیشن 2