ٹاٹا موٹرز کاکار زیکا کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

ٹاٹا موٹرز کاکار زیکا کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

بھارت کی موٹر ساز کمپنی ٹاٹا موٹرز نے اپنی کار زیکا کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹاٹا موٹرز نے اپنی کار زیکا کا نام تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے کیونکہ اس نام کا ایک وائرس سامنے آ چکا ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بہت سے ملکوں میں زیکا وائرس کی وبا کے شدید اثرات پر سب کے ساتھ تشویش میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹاٹا موٹرز سماجی طور پر ذمہ دار کمپنی ہے جسکی وجہ سے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : ایڈیشن 2