روس‘ معیشت میں بہتری آنے کا امکان

روس‘ معیشت میں بہتری آنے کا امکان

روس کے وزیر برائے معاشی ترقی الیکسے اولیوکاؤ نے کہا ہے کہ سال رواں میں ملکی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ملک کے استحکام اور ترقی کے لئے معاشی تدابیر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی حالات کو مستحکم بنانا اور کمپنیوں کو امداد فراہم کرنا چاہیے تا کہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ وزارت برائے معاشی ترقی کے اندازے کے مطابق 2016 میں ملک کی مجموعی پیداوار 0.7 فی صد تک بڑھ جائیگی۔

مزید : ایڈیشن 2