آسٹریلیا ‘ تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جائیگا

آسٹریلیا ‘ تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جائیگا

آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ رواں برس اپریل تک ملک کے تمام دیہی علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔آسٹریلوی نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کو ملک کے دیہی علاقوں میں پہنچانے کے لئے 26ارب امریکی ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔ نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دیہی علاقوں میں 25ایم بی پی ایس کی رفتار کا حامل انٹرنیٹ مہیا کیا جائے گا جو بعد میں شہری علاقوں کو مہیا کی جانے والی رفتار 100ایم بی پی ایس کی رفتار کے برابر کر دیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 2