ایگزون موبائل کارپوریشن کامنافع 58 فیصد کم ہوگیا

ایگزون موبائل کارپوریشن کامنافع 58 فیصد کم ہوگیا

تیل کمپنی ایگزون موبائل کارپوریشن کو منافع میں 58 فیصد تک کمی کا سامنا ہے۔ایگزون موبائل سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں ان کے خالص منافع میں 58 فیصد کمی آئی جبکہ ایگزون کی شیئرز کی قیمت بھی 2.2فیصد سے کم ہو کر 74.59 ڈالر پر آگئی ہے ۔ ایگزون نے اس سال اپنے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 23.2 بلین ڈالر رکھا ہے جو 2015ء کے مقابلے میں 25 فیصد تک کم ہے۔

مزید : ایڈیشن 2