پاکستان گلوبل حلال فوڈ کنزیومرمارکیٹ میں تیسرے نمبر پر آگیا

پاکستان گلوبل حلال فوڈ کنزیومرمارکیٹ میں تیسرے نمبر پر آگیا

پاکستان گلوبل حلال فوڈ کنزیومرمارکیٹ میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ حلال فوڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹ 2019ء میں بڑھ کر 3.7 ٹریلین ڈالر پر آجائے گی۔ گلوبل اسلامک اکانومی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں حلال فوڈ اور لائف سٹائل مصنوعات پر اخراجات میں سالانہ 10فیصد سے زائد اضافہ ہو رہا ہے اور اسی تناسب سے 2019ء میں حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم 3.7 ٹریلین ڈالر پر آجائے گا۔ حلال فوڈ کنزیومر ممالک میں انڈونیشیا 190 بلین ڈالر کے ساتھ اول نمبر پر ہے ترکی 168 بلین ڈالر کی مارکیٹ کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کی حلال فوڈ کی مارکیٹ 108 بلین ڈالر کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013ء میں ایران کی حلال فوڈ کی مارکیٹ 97 بلین ڈالر پر تھی۔

مزید : ایڈیشن 2