پھلوں کی برآمدات میں کمی ، سبزیوں میں اضافہ

پھلوں کی برآمدات میں کمی ، سبزیوں میں اضافہ

پاکستان سے پھلوں کی برآمدات میں کمی اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2015-16ء میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران پھلوں کا مجموعی برآمدی حجم 214,776 ٹن ( 180 ملین ڈالر ) رہا جو کہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے اس عرصہ کے مقابلے میں کم ہے اس سال 259,331ٹن (196 ملین ڈالر ) برآمد کیا گیا۔ مالی سال 2015ء میں پھلوں کی برآمد میں 706,254ٹن سے 439 ملین ڈالر کمی آئی۔ سبزیوں کی برآمد میں اس عرصہ میں اضافہ ہوا اور 721,524 ٹن سے 232ملین ڈالر کی سبزیاں برآمد کی گئیں۔

مزید : ایڈیشن 2