جنوری کے دوران 209ارب روپے کا ٹیکس

جنوری کے دوران 209ارب روپے کا ٹیکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوری 2016 میں ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اجناس اور تیل کی کم قیمتوں کے باوجود ٹیکس اہداف حاصل کر لیے جائیں گے ۔رواں برس کے پہلے ماہ میں 209 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 171 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا ۔جنوری 2016 میں ٹیکس وصولی کا ہدف 204 ارب روپے رکھا گیا تھا مگر ایف بی آر 4 ارب روپے کا اضافی ٹیکس وصول کرنے میں کامیاب رہی ۔رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران 1594 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -