دھوم سیریز کے نئے سیکوئل کی تیاریاں، پرینتی چوپڑہ کاسٹ میں شامل

دھوم سیریز کے نئے سیکوئل کی تیاریاں، پرینتی چوپڑہ کاسٹ میں شامل
 دھوم سیریز کے نئے سیکوئل کی تیاریاں، پرینتی چوپڑہ کاسٹ میں شامل

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ میں ھوم مچ گئی ‘ اگلے سیکوئل کے لیے پرینتی چوپڑہ کو کاست کیا جارہا ہے۔دھوم کے اب تک تین حصے باکس آفس پرآچکے ہیں۔ اس تہلکہ خیز مووی نے راج کیا ہے۔ اس سیریز میں کام کرنے کے لیے بالی وڈ کا ہر اداکار بے تاب رہتا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ عشق زادے کی ہیروئن پرینتی چوپڑہ کو اب دھوم فور میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔ پرینتی چوپڑہ کے لیے یہ خبر اس لیے بھی بڑی ہے کیونکہ ان کا کیرئیر ناکامی کے دوراہے پر کھڑا ہے۔’’ دھوم- 4‘‘میں کون کون ہوگا اس بارے میں حتمی فیصلہ اسی سال متوقع ہے۔

مزید : کلچر