کروڑوں کمانے والے معمولی پنشن کیلئے لائن میں لگ گئے

کروڑوں کمانے والے معمولی پنشن کیلئے لائن میں لگ گئے

لاہور(نیٹ نیوز) فلم اور کرکٹ کی دنیا کے کروڑوں کمانے والے فنکار چند ہزار کی معمولی پنشن حاصل کرنے کے لئے لائن میں لگ گئے ہیں۔ جی ہاں بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے یش بھارتی ایوارڈ یا قومی اعزاز پدم سے نوازے جانے والے افراد کیلئے 50ہزار ماہانہ پنشن کی اسکیم شروع کی گئی تو دیگر افراد کے ساتھ ساتھ کئی بھارتی کھلاڑی اور اداکار بھی امید وار بن کر سامنے آ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پچاس ہزار کی ماہانہ پنشن کے لئے معروف بھارتی کرکٹر سریشن رائنا ، محمد کیف، مشہور بھارتی اداکار راج ببر اور نواز الدین نے درخواستیں دی ہیں۔ واضح رہے کہ معروف اداکار امیتابھ بچن کو بھی اس اسکیم کا فارم بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ پنشن وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید : کلچر