سلمان خان کا بھائی سہیل خان اور ادکارہ ہما قریشی کے تعلقات کی خبروں پر ناراضی کا اظہار

سلمان خان کا بھائی سہیل خان اور ادکارہ ہما قریشی کے تعلقات کی خبروں پر ...
 سلمان خان کا بھائی سہیل خان اور ادکارہ ہما قریشی کے تعلقات کی خبروں پر ناراضی کا اظہار

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے اداکارہ ہما قریشی کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائیکہ اروڑہ خان کے درمیان علیحدگی کے فیصلے کی خبروں کی بازگشت تھمی ہی نہیں تھی کہ سہیل خان اور اداکارہ ہما قریشی کے معاشقے کی خبروں نے سلو میاں کو پریشان کردیا ہے جس کے باعث انہوں نے اداکارہ ہما قریشی سے دوری اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں کے حوالے سے میڈیا پر ا?نے والی خبروں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اسی لیے گزشتہ دنوں اپنی سالگرہ کی تقریب کے بعد سے ہی دبنگ خان نے سہیل خان کی قریبی دوست ہما قریشی کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھائی کو بھی اداکارہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی نے سلمان کے غصے پر سہیل خان سے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بڑا بھائی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان میں علیحدگی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھی۔

مزید : کلچر